ڈپٹی کمشنر لاہور نے بڑا اعتراف کرلیا

 ڈی سی لاہور کہتے ہیں شہرمیں کم از کم 250 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ضرورت ہے VO
کیپشن: deputy commissioner lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)ماہ رمضان شروع ہوگیا لیکن شہر میں مہنگائی کو کے جن کو بوتل میں بند کرنےاور گراں فروشوں کو نکیل ڈالنے کےلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد ایک سو تک بھی نہیں پہنچ سکی، ایک کروڑ آبادی کے شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد صرف 48 ہے، ڈی سی لاہور کہتے ہیں شہرمیں کم از کم 250 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ضرورت ہے.

تفصیلات کے مطابق شہر میں مہنگائی مافیا کا راج کے باوجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قلت برقرار ہے، ماہ رمضان شروع ہوگیا لیکن شہر میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنےاور گراں فروشوں کو نکیل ڈالنے کےلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد ایک سو تک بھی نہیں پہنچ سکی، ایک کروڑ آبادی کے شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد صرف 48 ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد کو ناکافی قرار دے دیا.

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کے مطابق شہرمیں کم از کم 250 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ضرورت ہےمحکمہ داخلہ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کی درخواست کررکھی ہےامید ہے محکمہ داخلہ جلد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹیفائی کردے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ زخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہےمخصوص حالات کے باعث ممکن ہے چینی کسی بازار میں وقت پر ناپہنچی ہو. لاہور کے رمضان بازاروں کے 18 ہزار میٹرک ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہےرمضان بازاروں میں چینی قلت کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

دوسری جانب   ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 07 دکانوں سمیت 01 فارمیسی(Esajees) اور 01 کیفے Layers کو بھی سیل کروایا.اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 12 دکانوں و سٹوروں جبکہ 01 اوپن میرج فنکشن جاری ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا.

تحصیل شالیمار میں مدینہ گلاس اینڈ ایلومینیم مناواں،وقاص کئیر ڈیکوریشن شاپ سوتر مل سٹاپ، میاں رمضان سٹیل ورکس اینڈ ویلڈنگ شاپ مناواں، حمزہ طاہر پان شاپ جی ٹی روڈ، نیو لاہور ڈرائی کلینرز سوتر مل سٹاپ، عثمان ڈور ہاؤس، ولی آٹو سپئیر پارٹس شاپ، حمزہ بھٹی پان شاپ، شاپ نمبر 18، شاپ نمبر 19، شاپ نمبر 20، شاپ نمبر 90، شاپ نمبر 97 کو سیل اور اوپن میرج فنکشن کینال روڈ واہگہ میں رپورٹ ہونے پر ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا،ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں.کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی.
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer