ایک اور پولیس اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق

ایک اور پولیس اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: کورونا کے خلاف لڑنے والی فرنٹ لائن فورس بھی وائرس کا شکار ہونے لگی ، سمن آباد کے علاقے سکندریہ کالونی میں تعینات پولیس اہلکار میں وائرس کی تصديق ہوگئی ، کورونا کے شکار پولیس اہلکاروں کی تعداد چھ ہو گئی ہے ،پانچ مزیدپولیس اہلکاروں ميں علامات ظاہر ہونے پر مشتبہ قرار دے دیا گیا ۔

غیرمعياری حفاظتی کٹس يا اہلکاروں کی اپنی لاپرواہی ، کورونا وائرس سے لڑنے والی فورس ، پوليس اہلکار بھی موذی وبا سے متاثر ہونے لگے .لاہور پوليس کے 6 اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آگئی ہے ، جبکہ 5 اہلکاروں کی رپورٹ آنا تاحال باقی ہے ،،متاثرہ پولیس اہلکاروں ميں 6 تصدیق شدہ مريض ہیں جو میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ  ناکوں پر تعينات فورس کو تمام تر سہولتيں فراہم کی جارہی ہيں، ليکن پھر بھی فرنٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے اہلکار وائرس کا شکار ہورہے ہيں ۔

حکام کے مطابق ، متاثرہ اہلکاروں کو قرنطينہ سنٹرز ميں منتقل کرديا گيا ہے ، فورس ميں کوروناوائرس کا مزيد پھيلاو روکنے کے ليے ايس او پی پر عمل درآمد يقينی بنايا جارہا ہے ۔

دوسری طرف  لاہور پوليس نے لاک ڈاون کے اکيس دنوں ميں دفعہ ايک سو چواليس کي خلاف ورزی پر 18 سو مقدمات درج کئے ہیں، جبکہ 5 ہزار سے زائد گاڑيوں کو بھی بند کيا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں  کورونا کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے، پاکستان میں اب تک 86 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، چوبیس گھنٹوں میں 284 نئے مریض سامنے آ گئے ، تعداد پانچ ہزار اڑتیس تک جا پہنچی۔ پنجاب میں 2656، سندھ میں ایک ہزار 318، خیبر پختونخوا میں 697 بلوچستان میں 228، گلگت بلتستان میں 216 مریض ، سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1318 ہو گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق    کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ  پنجاب متاثر ہوا  ہے.