سٹی42:شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمرغی کا گوشت6 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی 6 روپے اضافے کے بعد 118 روپے کلو فروخت جبکہ مرغی کا گوشت 9 روپے اضافے کے بعد 171 روپے فی کلو ہو گیا۔ اورفارمی انڈے 120 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔
گذشتہ ہفتے شہر میں برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج سوموار کے روز شہر میں زندہ مرغی 6 روپے اضافے کے بعد 118 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 11 روپے اضافے کے بعد 171 روپے فی کلو منہگا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 120 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مزید کم کروائے۔
دوسری جانب عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں. گرشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں کے جو نرخ جاری ہوئے ان کے مطابق، آلو 36 ، پیاز 44 ، ٹماٹر 40 ، لہسن چائینہ 340 روپے کلو مقرر اور ادرک تھائی 290 ،کریلے 120 سبز مرچ 72 ،شملہ مرچ 62 ، بھنڈی 120 اور لیموں چائنہ کا فی کلو ریٹ 83 روپے مقرر کیا گیا۔