ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ چھوڑ دوں یا نہیں، چوہدری نثار کنفیوز

ن لیگ چھوڑ دوں یا نہیں، چوہدری نثار کنفیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: ناراض لیگی رہنما چوہدری نثار کی وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات، سابق وزیر داخلہ نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، دونوں رہنمائوں میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ن لیگ سے ناراض رہنما سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نےماڈل ٹاون میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں چودھری نثارعلی خان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونی والی ملاقات میں حلقہ بندیوں اورعدالت کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلے سمیت دیگرمعاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔