واسا نے 43 سال بعد اپنا آفیشل لوگو تبدیل کر دیا

واسا نے 43 سال بعد اپنا آفیشل لوگو تبدیل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان نذیر) نیا جال لائے پرانے شکاری، سروس جیسی بھی ہو انداز میں تو جدت ہونی چاہیے، واسا نے 43 سال بعد اپنا آفیشل لوگو تبدیل کر دیا، محکمے نے ویژن، مشن اور اہداف بھی نئے سرے سے طے کرلیے۔

 

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا میں نئی اصلاحات کی منظوری دے دی،جس کے مطابق واسا دفاتر اور سوشل میڈیا پر آئندہ نیا لوگو استعمال کیا جائے گا، واسا نے آئندہ ویژن میں صاف پانی کی مسلسل فراہمی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کو سرفہرست رکھا ہے، واسا کے مشن میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔واسا کے موجودہ نظام میں اصلاحات اور مالی طور پر مستحکم کرنا اہداف میں شامل ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔دوستی کا بھیانک انجام،  طالبعلم نے طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا 

 ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ نئے اہداف اور جدت پسندانہ فیصلے سے ادارے میں بہتری لانے کی کاوشیں کی جارہی ہیں۔