’محفوظ پنجاب ویژن‘ 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا آغاز ہوگیا

’محفوظ پنجاب ویژن‘ 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب کے 18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے، 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ آپریشنل کیے جائیں گے ۔ 

پہلے مرحلے میں شیخوپورہ سیف سٹی منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا، مئی کے آخر تک شیخوپورہ سیف سٹی منصوبہ فنگشنل ہو گا۔ شیخوپورہ کے ساتھ پہلے مرحلے میں گجرات ، جہلم، اوکاڑہ اور ٹیکسلا سیف سٹی پراجیکٹ بھی مئی میں مکمل ہوں گے، اس کے علاوہ رحیم یارخان، مظفرگڑھ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال، ڈی جی خان، سیالکوٹ، مری اور میانوالی سیف سٹی اسی سال مکمل ہوں گے ۔ 

آرٹیفشل انٹیلیجنس بیسڈ سافٹ وئیر کی مدد سے کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ 18 شہروں میں ائیر کوالٹی انڈکس مانیٹرنگ کیلئے انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجود گی میں سیف سٹیز اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے مابین معاہدہ طے پایا تھا۔