ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناقص چیکنگ سے طالبہ کی پوزیشن متاثر، ذمہ داروں کیخلاف ایکشن

عافیہ نعیم پوزیشن کیس، ناقص چیکنگ پر 4 سپر چیکرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ناقص چیکنگ سے طالبہ کی پوزیشن متاثر، ذمہ داروں کیخلاف ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:عافیہ نعیم پوزیشن کیس میں پیپر کی ناقص چیکنگ کے ذمہ دار چار سپر چیکرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ متعلقہ سپر چیکرز کو امتحانی ڈیوٹی سے مستقل طور پر ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاروں سپر چیکرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ ناقص چیکنگ کے ذمہ دار سپر چیکرز کے نام ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

عافیہ نعیم کے ترجمتہ القرآن کے پرچے کی ری چیکنگ کے دوران مزید دو نمبر بڑھائے گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پیپر کی ناقص چیکنگ کے معاملے پر چاروں سپر چیکرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔