ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں مزید 13 نادرا دفاتر اور میگا سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے نادرا وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ای ٹرانسفر آف پراپرٹی اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ صوبے میں آن لائن پراپرٹی ٹرانسفر کی جانب بڑھ رہے ہیں، نادرا اور سندھ حکومت کے درمیان ڈیجیٹل اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بھی نادرا دفاتر کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کے لیے کراچی میں پاسپورٹ کی سہولت کے لئے اہم اقدام کیاگیا ہے اور نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے کاونٹر قائم کیے گئے۔ ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم کر دیے گئے تھے. اس کے علاوہ نادرا میگا سینٹرز ناظم آباد اور سائٹ میں ہی پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز بنائے گئے تھے۔