ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنہ  الہندوستان  کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن  پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ 

وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی  پیشہ  وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، کہا کہ پاکستان کی  سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت  یافتہ  دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام  بنایا۔

 محسن  نقوی نے کہا کہ بھارتی  سپانسرڈ  دہشت گردوں  کے  خلاف  کامیاب آپریشن  پر سکیورٹی  فورسز  کو  خراج  تحسین  پیش  کرتا  ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بہادر سکیورٹی  فورسز پر فخر  ہے ۔