ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ ؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سہولت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل

مستونگ ؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سہولت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سیکیورٹی فورسز  نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی سہولت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔ 

بھارت نواز فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سہولت یافتہ دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ 

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، یہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ 

علاقے میں کلیئرنس و سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ 

سورس : آئی ایس پی آر