ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

کراچی؛ آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہرِ قائد میں آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ۔ 

گندم کی فی کلو قیمت 100 روپے سے کم ہوکر 84 روپے پر آگئی۔ فائن آٹا اور ڈھائی نمبر آٹا 8 روپے کلو سستا ہوگیا ، قیمتوں میں کمی کے بعد فائن  آٹا 106 ڈھائی نمبر آٹا 98 روپے کلو پر آگیا۔ 

ہول سیل گروسرز نے فلور ملز سے آٹے کی قیمتوں میں  مزید کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

ہول سیل گروسرز کے چیئرمین عبد الرؤوف ابرہیم کا کہنا ہے کہ گندم 16 روپے سستی ہوگئی آٹا بھی اسی حساب سے سستا ہونا چاہیے ، مافیا کو اللہ کا نہیں کریک ڈاؤن کا خوف ہے ، مافیا کو چاہیے اللہ سے ڈرے اور آٹا مزید سستا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کا کوئی بحران نہیں وافر ذخائر موجود ہیں ۔