ویب ڈیسک: پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہو چکی ہے۔
پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے مطابق سیلابی صورتحال نے صوبے کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے۔ صوبے بھر میں 4.5 ملین سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور 4,500 سے زائد دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق 24 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کو سیلابی پانی میں پھنسنے کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور متاثرہ اضلاع میں 396 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے جبکہ منگلا ڈیم کی سطح بھی 92 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔