ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ڈمپنگ سائٹس سے متعلق درخواست پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر فریقین کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں صوبے بھر میں کوڑا کرکٹ کے لیے قائم کی جانے والی ڈمپنگ سائٹس پر ماحولیاتی قوانین نظر انداز کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔،جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ڈمپنگ سائٹس قائم کر رہی ہے لیکن ان میں ماحولیاتی قوانین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ڈمپنگ سائٹس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے جو عوامی صحت کے لیے شدید خطرہ ہے۔مزید کہا گیا کہ عالمی قوانین کے برخلاف ڈمپنگ سائٹس بنائی جا رہی ہیں، جن سے زیرِ زمین پانی، فضا اور قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صوبے بھر میں کوڑا کرکٹ کے لیے ڈمپنگ سائٹس ماحولیاتی اور عالمی قوانین کے مطابق بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ عوام کو ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں سے تحفظ مل سکے۔
عدالت نے تمام فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App