ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کا چارلی کرک کے قاتل کی اطلاع پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

امریکا کا چارلی کرک کے قاتل کی اطلاع پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :امریکا نے اعلان کیا ہے کہ چارلی کرک کے قاتل کی نشاندہی یا گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

 امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ ایف بی آئی نے قتل کی تحقیقات میں مشتبہ شخص کیتصویریں جاری کی ہیں۔

ایف بی آئی کی جانب سے چارلی کرک کے قاتل کی اطلاع فراہم کرنے اورگرفتاری میں مدد کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چارلی کا قاتل جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی کو گزشتہ روز یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔