ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : ڈینگی کیسز میں اضافہ، مجموعی تعداد 114 تک پہنچ گئی

لاہور : ڈینگی کیسز میں اضافہ، مجموعی تعداد 114 تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  زاہد چودھری :لاہور میں مچھروں کی افزائش بڑھنے کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے.

 محکمہ صحت کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز علامہ اقبال زون سے سامنے آئے جہاں 10 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گلبرگ زون سے 3، جبکہ سمن آباد اور شالامار زون سے 2، 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح عزیز بھٹی، کینٹ اور داتا گنج بخش زون سے ایک ایک کیس سامنے آیا، جبکہ نشتر اور راوی زون سے بھی ایک، ایک مریض کی تصدیق کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 114 ہو چکی ہے۔