ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک نظام میں انقلابی اقدام,پنجاب میں اے آئی بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ گاڑی تیار

ٹریفک نظام میں انقلابی اقدام,پنجاب میں اے آئی بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ گاڑی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نظام میں انقلابی قدم, وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کر لی گئی ہے۔

اس جدید گاڑی کو ٹریفک پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیزائن اور تیار کیا ہے، جس کا مقصد ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو شفاف، خودکار اور انسانی مداخلت سے پاک بنانا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق یہ اسمارٹ کار کیمروں اور جدید سینسرز سے لیس ہے اور امیدواروں سے خودکار طریقے سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گاڑی کے اندر ایک فیشل ریکگنیشن کیمرہ اور بائیومیٹرک فنگر پرنٹ مشین نصب کی گئی ہے، جبکہ باہر چار کیمرے امیدوار کی کارکردگی کو مانیٹر کرتے ہیں۔

امیدوار گاڑی میں بیٹھتے ہی ایک خودکار نظام کے تحت ٹیسٹ کی ہدایات، کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر، ہینڈ بریک اور سیٹ بیلٹ کی کنفیگریشن سمیت تمام ضروری فیچرز مہیا کیے جاتے ہیں۔ وقاص نذیر کے مطابق اگر امیدوار ایک سے زائد بار ریورس گیئر کا استعمال کرتا ہے، تو گاڑی خودکار طور پر امیدوار کو فیل قرار دے دیتی ہے۔

ٹیسٹ کے نتائج بھی خودکار سسٹم کے ذریعے فوری طور پر اپ ڈیٹ ہو جائیں گے، جس سے کسی بھی انسانی مداخلت کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اے آئی بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار کو سب سے پہلے لاہور میں استعمال کیا جائے گا اور رواں مالی سال میں ایسی 200 گاڑیاں تیار کرکے پنجاب بھر کے تمام لائسنسنگ سنٹرز پر فراہم کی جائیں گی۔