ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری آج چین روانہ ہوں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری آج چین روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج سے 21 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری شنگھائی، چنگڈو اور سنکیانگ کے دورے میں چین کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال ہو گا، دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی بات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے۔