ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس ڈرائیور اور خاتون نے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کردیے

 بس ڈرائیور اور خاتون نے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں بس ڈرائیور اور خاتون نے ایک دوسرے پر تھپڑ برسا دیے جس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بنگلورو میں خاتون مسافر اور ایک بی ایم ٹی سی بس ڈرائیور کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جو تیزی سے بڑھ گئی اور دونوں نے ے ایک دوسرے کو تھپڑ مار دیا۔

ایک راہگیر کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون ڈرائیور کی سیٹ کے پیچھے ریمپ پر چڑھتی ہے، اس پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے غصے سے بحث کرتی ہے۔ ڈرائیور بھی پیچھے نہ رہا اور خاتون کو تھپڑ جڑ دیا، لڑائی کے پیچھے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

بنگلورو سٹی پولیس نے کلپ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضروری کارروائی کے لیے آپ کی شکایت متعلقہ پولیس افسران کو بھیج دی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عورت نے حملہ شروع کر دیا، اور ڈرائیور نے واضح طور پر اس کا دفاع کیا۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ جھگڑا مسافر نے کیا جس نے اصل میں بدسلوکی شروع کی تھی۔ اسے گرفتار کیا جانا چاہیے۔

تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ مسافر نے پہلے ڈرائیور کو مارنا شروع کیا، اسے گرفتار کیا جانا چاہیے۔