سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج جمعرات کے روز میجر عدنان اسلم شہید اور میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے گھروں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور شہیدوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
صدر آصف علی زرداری نے شہداء کی جرات، قیادت اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نےدونوں شہداء کے آخروی زندگی میں درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
میجر عدنان اسلم بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہوئے اور میجر سید معیز عباس شاہ، جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
صدر آصف علی زرداری نے میجر عدنان اسلم شہید اور میجر معیز عباس شہید کی جرات، قائدانہ کردار اور بے مثال حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں اعلیٰ ترین روایات کی عکاس ہیں،پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، صدر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔