کرکٹر کامران اکمل کے کزن کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

 کرکٹر کامران اکمل کے کزن کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کیپشن: Kamran Akmal, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سبزہ زار کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کرکٹر کامران اکمل کے کزن کو قتل کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سبزہ زار میں چھاپہ مارا، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والا ڈاکو کی شناخت وسیم مسیح کے نام سے ہوئی۔ڈاکو قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری تھا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ماہ قبل کامران اکمل کے کزن کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا تھا، اس کے علاوہ ملزم وسیم مسیح نے 2013 میں اپنی آشنا کے معصوم بیٹے کو بھی قتل کیا تھا۔