اورنج لائن ٹرین کو اچانک روک دیا گیا

اورنج لائن ٹرین کو اچانک روک دیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  اورنج لائن ٹرین کے ٹریک پر بچہ آ جانے پرٹرین کو روکا گیا۔ 

انتظامیہ کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کو اچانک روک  کر ٹریک پر آ جانے والے بچے کی زندگی بچا  لی گئی۔ذرائع کے مطابق سٹیشن نمبر11لکشمی کے ٹریک پر بچہ آ جانے پرٹرین کو روکا گیا۔ دونوں اطراف ٹرین سروس معطل کر کے بچے کو  ٹریک سےبحفاظت اتار لیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے 13منٹ تک معطل رہنے کے بعدٹرین سروس بحال کر دی ۔