محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ، مختلف وارڈز کا جائزہ لیا

 محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ، مختلف وارڈز کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے استقبالیہ کاؤنٹر پر پرچی کے اجراء کے عمل کا مشاہدہ کیا، انہوں نے سی ٹی سکین روم،ایکسرے اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا، اس کے علاوہ محسن نقوی نے سرجیکل اور میڈیکل وارڈز کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ادارہ برائے نفسیات وترک منشیات کا دورہ بھی کیا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں اور لواحقین سے علاج دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ مریض کی طرف سے استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے تحفظ کے لئے انفیکشن فری ماحول کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم،ڈاکٹرجمال ناصر،چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت،انسپکٹر جنرل پولیس،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔