ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کیسز میں اضافہ، 5 اضلاع ہائی رِسک قرار

 ڈینگی کیسز میں اضافہ، 5 اضلاع ہائی رِسک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے بعد حکام نے 5 اضلاع کو ہائی رِسک قرار دیا ۔

حکام کے مطابق صوبے کے 5 اضلاع پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ اور بٹگرام میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے بعد انہیں ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔  صوبے میں ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 165 ہو چکی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 38،مردان 32،صوابی 19،چارسدہ 14 اور بٹگرام میں 12 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،  صوبے میں اب تک 20 اضلاع سے ڈینگی کے کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

بعض اضلاع بنوں، ہنگو، تورغر، لکی مروت،خیبر  اور  ہری پور سے چند ہی کیسز کا اندراج ہوا ہے۔ نگران مشیر صحت نے ہائی رِسک اضلاع میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔