مانیٹرنگ ڈیسک: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورپاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے ایم پی او آرڈرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو ایم پی او آرڈر کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پرویز الٰہی کو مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔
بعد ازاں عدالت نے ایم پی او آرڈر واپس لیے جانے پر پرویز الہٰی کی درخواست نمٹا دی۔
واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو ایم پی او آرڈر معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈی سی اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔