ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن، تین ملزمان گرفتار

 پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن، تین ملزمان گرفتار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فا ران یا مین :گلشن راوی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن، تین ملزمان گرفتار۔مجرمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری کے 40 سے زائد مقدمات درج تھے۔
تفصیلا ت کے مطا بق گلشن راوی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے منشیات فروش ،عادی مجرمان سمیت 03 ملزمان گرفتار کر لیے۔پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش نواز عرف پنوں گرفتار کیا۔

ملزم نواز تعلیمی اداروں ،بس اڈا جات مارکیٹس کے اطراف منشیات فروخت کرتا تھا۔منشیات فروش کے قبضہ سے 1220 گرام چرس برآمدہو ئی جبکہ لسٹڈ عادی مجرمان غلام مرتضی اور کاشف کو بھی گرفتار کر لیاگیا ،عادی مجرمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری کے 40 سے زائد مقدمات درج تھے،ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔