خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد حکومت کو ہوش آگیا

خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد حکومت کو ہوش آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( علی ساہی ) لاہور سیالکوٹ 91 کلومیٹر لمبی موٹروے پر ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور سپیشل پٹرولنگ یونٹ کی پٹرولنگ، سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے شفٹ سسٹم، ڈیوٹی روسٹر، بیٹس اور گاڑیوں سمیت دیگر متعلقہ معاملات کے ایس اوپیز جاری کردیئے گئے۔ پی ایچ پی کی ٹیمیں گشت جبکہ ایس پی یو کے اہلکار انٹرچیجز پر تعینات ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر سکیورٹی اور گشت کیلئے پی ایچ پی اور ایس پی یو کیلئے رولزجاری کردیئے گئے ہیں۔ 91 کلومیٹر لمبی موٹروے پر 40 افسران اور 60 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ 10 کلومیٹر کی حدود میں ایک گاڑی اور 2 موٹرسائیکلوں پرگشت ہوگا۔ گاڑی میں 4 اور موٹرسائیکلوں پر 2،2 جوان گشت کریں گے۔

سب انسپکٹر رینک کا افسرگشت کرنے والی ٹیم کا بیٹ انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ایس پی یو کے 25 جوان گشت میں پی ایچ پی کی مدد کریں گے۔ ایس پی یو کے 7 جوان ہر ٹول پلازے پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔ رات کی پٹرولنگ کیلئے اہلکاروں کے پاس سرچ لائٹس اور جدیداسلحہ ہوگا جبکہ اہلکاروں کے پاس وائر لیس سیٹ بھی ہونگے۔ 

افسران اور اہلکار 8،8 گھنٹے کی 3 شفٹوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ پولیس اہلکاروں کی رہائش اور کھانے کیلئے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

ڈی آئی جی ایس پی یو بلال صدیق کمیانہ نے موٹروے انٹری پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو چوکس ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس گشت سے ایسے واقعات پرقابو پایا جائے گا۔