ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے۔

 مرحوم گزشتہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ راجہ نصیر آزادکشمیر کے انتخابی حلقے سہنہ کوٹلی سے متعدد بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت کے منصب پر فائز رہے۔ اُن کا شمار پاکستان مسلم لیگ( ن )آزادکشمیر کے سنیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ موت کی خبر نے ضلع کوٹلی سمیت پورے آزادکشمیر کو سوگوار کردیا ہے۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ن لیگی قیادت نے اُن کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔