ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکااور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں: علامہ طاہر اشرفی

نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکااور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں: علامہ طاہر اشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔

طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارےملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے جس طرح آپ کو جواب دیا، ابھی تو یہ آغاز ہے، افغان طالبان بھارت کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے سبق سیکھیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔