عام انتخابات،پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کر دیا

عام انتخابات،پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا اور کہا جلسے ، انتخابی مہم اور بینرز لگانے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق سے متعلق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورتی اجلاس ہوا ، پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جلسے،انتخابی مہم اوربینرزلگانےکی اجازت دینے اور آزادانہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی نے آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کوہدایت کی کہ آج کی میٹنگ ضابطہ اخلاق پرمشاورت کیلئےبلائی گئی، آج ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے دیگر ایشوز پر بعد میں ملاقات کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات پریقین رکھتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer