(جنید ریاض)صوبہ بھر کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پنجاب پولیس پبلک ایپ پر رجسٹرڈ ہونے کے ہدایت جاری کردی گئی۔
آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام پرائیوٹ سکولوں کو پنجاب پولیس پبلک ایپ پر رجسٹرڈ ہونے کے احکامات جاری کردیئے۔سرکاری ونجی سکولوں کو پنجاب پولیس پبلک ایپ ڈاون لوڈ کریں گے۔سکول کے فوکل پرسن قریبی پولیس اسٹیشن کا وزٹ کرکے اپنے آپ کو اپ پر رجسٹرڈ کروائیں گے۔
اس ضمن میں آئی جی پنجاب نے تمام پولیس اسٹیشن کو مراسلہ جاری کردیا۔کسی بھی ایمرجنسی ، ڈرگ ،ناکوٹکس اور غیرقانونی کام پر سکول تھانہ سے رابطہ کرسکیں گے۔فوکل پرسن پولیس پینک بٹن پریس کرکے پولیس کی بروقت مدد طلب کرسکیں گے۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ پولیس ایپ کی مدد سے سرکاری ونجی سکولوں کی سکیورٹی بہتربنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔