بجلی کے زائدبلوں سے متعلق اہم انکشاف سامنے آ گیا

بجلی بل،لیسکو، ایکسیئن باغبانپورہ ،دستاویزات،سٹی42
کیپشن: Electricity bill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو میں بوگس ڈی ٹیکشن بلز کی بنیاد پر صارفین کیساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف،کمپنی نے تین کروڑ روپے سے زائد کی جعلی بلنگ کرنے پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ایکسیئن باغبانپورہ ڈویژن کیخلاف انکوائری شروع کردی۔
  لیسکو عملہ نے جعلی ڈی ٹیکشن بلز کی بنیاد پر صارفین سےبجلی چوری کے الزام میں تین کروڑ روپے سے زائد چارج کئے گئے۔ صارفین کو تین ماہ کے دوران ایک کروڑ ساٹھ لاکھ یونٹس جعلی طریقے سے چارج کئے گئے، جعلی بلنگ کرنے پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ باغبانپورہ ڈویژن کے سابق ایکسیئن رب یار کیخلاف بھی انکوائری کی جا رہی ہے۔ کمپنی نے بجلی چوری کو چھپانے کےلئے صارفین کو جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں ایک کروڑ تینتیس لاکھ روپے کی بوگس بلنگ کی گئی جبکہ گزشتہ سال ماہ اگست میں 71لاکھ روپے کے جعلی ڈی ٹیکشن بال چارج کئے گئے، اسی طرح رواں سال اپریل میں 96 لاکھ روپے سے زائد کی بوگس بلنگ کی گئی، ذرائع نے بتایا کہ جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کرکے لیسکو کے لائن لاسز کو مرتب کیا گیا جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے لیسکو کے نتائج پر تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔