لاہور، نرسز کی برہنہ ویڈیو بنا نے والا ڈاکٹر گرفتار

Doctor Arrested by FIA
کیپشن: Doctor Arrested by FIA
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایف آئی اے نےنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والا جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس برہنہ ویڈیو ز برآمد ہوگئیں ۔  ملزم نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کو نشہ آور مشروب پلا کر ویڈیو بناتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق انہیں ایک خاتون کی جانب سے درخواست دی گئی  جس میں لکھا تھا کہ  اس کا عبداللہ ہارث  نامی شخص سے تعلقات تھے جس کے دوران عبداللہ ہارث  نے اسکی ویڈیوز بنا لیں اور بعد میں اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا ۔ ایف آئی اے حکام نے کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے اسکے موبائل فونز کی فرانزک کی تو اس میں متعدد ڈاکٹرز اور نرسز کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد کی گئیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر