ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپرمین کامک میں ہم جنس پرستی کا فروغ، امریکہ میں احتجاج

bisexual
کیپشن: Superman
سورس: Edinburgh news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈی سی کامکس نے اعلان کیا ہے کہ ان کے تازہ ترین شمارے میں سپر مین جان کینٹ کا کردار ہم جنس پرست  دکھایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں متوقع کامک بک کے آئندہ شمارے میں جان اور دوست جے ناکامورا کو ہم جنس پرست دکھا یا جائے گا۔ اس شمارے کی کہانی ‘سپر مین: سن آف کال ایل‘ سیریز کا حصہ ہے اور اس میں جان کینٹ کی کہانی بیان کی گئی ہے جو کہ اپنے والد کلارک کینٹ کی جگہ سپر مین بنے ہیں۔

ڈی سی کامکس نے یہ اعلان نیشنل کمنگ آؤٹ ڈے پر کیا ہے جو کہ امریکہ میں ہم جنس پرستی کے بارے میں آگاہی کا سالانہ دن ہوتا ہے۔ تاہم امریکہ میں اس اعلان کے بعد بے چینی اور غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ ری پبلکن سینیٹرز اور کنزرویٹو امریکی شہریوں نے کامک بک کی جانب سے سپر مین جیسے خیالی کردار اور بچوں کے ہیرو کو ہم جنس پرست دکھائے جانے پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی کامک بکس امریکہ کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی طوفان برپا ہے اور ہیش ٹیگ سپرمین اس وقت ٹاپ پر ہے۔ ایری زونا سے امیدوار جوش بارنے کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ کیوں ہر چیز برباد کرنے پر تلا ہے جبکہ ریمنڈ ارویوکا کہنا ہے کہ سپر ہیروز کو جنس آلودہ کرنا کیوں ضروری ہے؟