پراسیکیوٹرز کیلئےبڑی خوشخبری، نیا الاؤنس منظور

prosecutors allowance
کیپشن: prosecutors allowance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پراسیکیوٹرز کیلئےبڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئے الاؤنس کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکیوشن ندیم سرور نے پراسیکیوٹرز کےالاؤنس میں اضافے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ  ارسال کی تھی، جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب  نے منظوری دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹرز کے الاؤنس میں اضافے کی سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔

 منظوری کے بعد گریڈ 17کے پراسیکیوٹرز کو نیا الاؤنس بیس ہزار روپے ملے گا، گریڈ 18 کے پراسیکیوٹرز کو 25 ہزار اور گریڈ19 کے پراسیکیوٹرز کو نیا الاؤنس 50 ہزار روپے ملے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد اب کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اس الاؤنس میں اضافہ کی منظوری دے گی۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ پنجاب  نے محکمہ بلدیات کی 68 ہزار آسامیوں کی منظوری دینے سے انکار کر دیا، ایوان وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات میں 68 ہزار آسامیوں پر بھرتی کی سمری واپس کر دی، ایوان وزیراعلیٰ نے سمری پر اعتراض لگا دیا۔ ایوان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پہلے بلدیاتی نظام کا فیصلہ ہو جائے کہ وہ بحال کرنا بھی ہے یا نہیں، اس کے بعد بھرتی کا سوچا جا سکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer