ڈاکٹروں کی تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کا سلسلہ شروع

health department
کیپشن: health department
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ  کی جانب سے ڈاکٹروں کی تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کا سلسلہ شروع، سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ   تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہیومن ریسورس فراہم کیا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹروں کی خالی اسامیاں پُر کرنا شروع کر دی ہیں۔ محکمہ ہیلتھ نے اب تک 462 ڈاکٹروں کو ایڈہاک پر بھرتی کر لیا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے پر بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیاں پُر کر دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو میرٹ اور ایڈہاک پر بھرتی کیا جا رہا ہے، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہیومن ریسورس فراہم کیا جا رہا ہے۔