ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں کورونا کیسز میں کمی آنےلگی، شرح 1.62 فیصد رہی

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  کورونا وائرس سے مزید18 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 152 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید689 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار648ہوگئی،  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد رہی۔

 پنجاب میں اب تک  12 ہزار792 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار502، خیبرپختونخوا 5 ہزار650، اسلام آباد 933، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 63ہزار167،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار48، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار442، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار201، بلوچستان میں 33 ہزار83، آزاد کشمیر میں 34 ہزار354 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار353 ہو گئی ہے۔