ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کے ہنگامہ پرور اجلاس میں اچھےاخلاق کے مظاہرے

National Assembly, 27th amendment , Khursheed Shah, City42, MNS

سٹی42:  پارلیمنٹ کے  ایوانِ زیریں قومی اسمبلی کے اجلاس میں یوں تو بہت غل غپاڑہ ہوا لیکن کچھ پارلیمنٹیرین  مہذب قانون سازوں کی طرح  اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرتے بھی نطر آئے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر لیڈر اور سینئیر پارلیمینٹیرین سید خورشید شاہ علالت کے باعث وہیل چئیر پر بیتھ کر اجلاس میں آئے تو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے مینٹور نواز شریف اپنی نشست چھوڑ کر خورشید شاہ سے ملنے کے لئے ان کی نشست پر گئے، نواز شریف نے  خورشید شاہ سے مصافحہ کیا، ان کی طبعیت کا حال دریافت کیا اور  ان کے مکمل صحت یاب ہونے کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خورشید شاہ کی نشست پر جا کر انہیں اجلاس میں خوش آمدید کہا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ آج کے اجلاس میں 27 ویں ترمیم کو منظور کرنے کے لئے حکومت کے ہمنوا ارکان کی تعداد دو تہائی سے زیادہ تھی،  خورشید شاہ کی وہیل چئیر پر اجلاس میں شرکت سے حکومت کے پاس 234 اراکین ہوگئے۔

اس سے پہلے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف قومی اسمبلی کے آج کے اہم اجلاس میں آئے تو ہال دیر تک تالیوں کی آواز سے گونجتا رہا۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اپنی نشست  چھوڑ کر میاں نواز شریف کی نشست پر گئے، ان سے مصافحہ کیا، صحت کی خیریت دریافت کی، اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔