ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی ؛ محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم بل کی کاپی پھاڑ دی

قومی اسمبلی ؛ محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم بل کی کاپی پھاڑ دی

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، اب یہ بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔