ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کا اجلاس: نواز شریف کے ایوان میں پہنچنے پر ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا

قومی اسمبلی کا اجلاس: نواز شریف کے ایوان میں پہنچنے پر ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا

قومی اسمبلی کا اجلاس: نواز شریف  کے ایوان میں پہنچنے پر  لیگی ارکان نے ڈیسک بجاکر استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس  ہوا جس میں آج 27 آئینی ترمیم، مختلف ترامیم کے ساتھ منظور  ہوگئی ہے ۔ 

اجلاس میں شرکت کیلئےنواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف ایوان پہنچے۔اس موقع پر  لیگی رہنماؤں نے  پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا ڈیسک بجاکر شاندار استقبال کیا۔

نواز شریف نے ایوان میں ارکان اسمبلی سے ہاتھ ملایا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے  نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔ خورشید شاہ بھی  ویل چیئر پر ووٹ دینے آئے ۔ نواز شریف نے  ان سے  ملاقات کی اور حال احوال پوچھا ۔