ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈایکٹ کے تحت درج مقدمے کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور

 فوڈایکٹ کے تحت درج مقدمے کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے فوڈ ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے ملزم محمد عمر کی عبوری درخواستِ ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالت نے کیس کی تفتیش اور محکمہ فوڈ کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس محمد طارق ندیم نے ملزم محمد  عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی، جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قمرالزمان قریشی اور متعلقہ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس طارق ندیم نے  ڈی پی او سیالکوٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ  “گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نے خود کہا تھا کہ گودام سیل نہیں کیا گیا۔اگر گودام سیل نہیں ہوا تو گرفتاری کا جواز کہاں سے بنتا ہے؟”عدالت نے سوال اٹھایا کہ اگر مقدمے کا اندراج مشکوک ہے تو پولیس کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ مقدمہ خارج کر دے۔دورانِ سماعت عدالت نے ملزم کی انڈرٹیکنگ کے حوالے سے بھی سخت سوالات اٹھائے۔
ملزم نے انڈرٹیکنگ دی تھی کہ وہ “مالِ مقدمہ (2500 بوریاں)” فروخت نہیں کرے گا بلکہ پولیس کے حوالے کرے گا۔جسٹس طارق ندیم نے سوال کیا:“بتائیں! قانون میں انڈرٹیکنگ کی کیا حیثیت ہے؟”اس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قمرالزمان قریشی نے مؤقف اختیار کیا کہ  “انڈرٹیکنگ کی کوئی واضح قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔” جسٹس  محمد طارق ندیم نے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا: “آپ کے ضلع کے تفتیشی افسران ملزمان سے ملے ہوئے ہیں۔پہلے بھی آپ کو بلایا تھا، اب پھر وہی شکایات ہیں۔
ان افسران کو سمجھائیں، اگر نہ سمجھیں تو  انہیں محکمہ سزا دے کر مثال قائم کریں۔”جسٹس طارق ندیم نے مزید کہا “ہمیں اچھا نہیں لگتا کہ آپ کو ہر دوسرے کیس میں عدالت طلب کرنا پڑے۔،یہاں آ کر آپ انڈرٹیکنگ دیتے ہیں اور باہر جا کر پولیس والوں کے لیے محبت جاگ جاتی ہے،،ڈی پی او سیالکوٹ نے عدالت کو بتایا کہ: “ملزم نے انڈرٹیکنگ دی تھی کہ وہ مالِ مقدمہ پولیس کے حوالے کرے گا۔مقدمات محکمہ فوڈ کے طریقہ کار کے مطابق درج کیے جاتے ہیں۔میں اس معاملے پر محکمہ فوڈ سے دوبارہ بات کروں گا۔”عدالت نے استفسار کیا  “کس قانون کے تحت انڈرٹیکنگ دی جاتی ہے؟ اور اگر گودام سیل نہیں کیا گیا تو گرفتاری کا جواز کیا ہے؟”جسٹس طارق ندیم نے ریمارکس دیے: “فوڈ اتھارٹی والوں کو اگر قانون کا علم ہو جائے تو کمال ہو جائے!” عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے ملزم محمد عمر کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer