ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مٹہ کے علاقے شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق دماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گاڑی کے قریب ہوا۔

ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے آج صوبائی حکومت کے تحت امن جرگہ بھی منعقد ہو رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer