ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کم لاگت اور معیاری ہاؤسنگ منصوبے میں اہم پیش رفت

پنجاب میں کم لاگت اور معیاری ہاؤسنگ منصوبے میں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں کم لاگت اور معیاری ہاؤسنگ منصوبے میں اہم پیش رفت ،ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن عمر فاروق علوی نے منصوبے کی تازہ پیش رفت سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق کمرشل ایریاز کے مؤثر استعمال کے لیے حتمی پلان کی تیاری جاری ہے تاکہ دستیاب زمین کا زیادہ سے زیادہ مفید استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ ہاؤسنگ نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے اضافی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت نئی ہاؤسنگ اسکیموں کے ڈیزائنز کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے جامع سفارشات تیار کی جا رہی ہیں، جب کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی مالی خودمختاری کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں تاکہ ادارہ خود انحصاری کے اصول پر بہتر انداز میں کام کر سکے۔

محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان نے بتایا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں جاری اصلاحات سے نہ صرف سرکاری ملازمین کو سستی اور معیاری رہائش فراہم ہو رہی ہے بلکہ تعمیراتی صنعت کو بھی خاطر خواہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید، پائیدار اور کم لاگت ہاؤسنگ اسکیمیں ترجیحی بنیادوں پر تیار کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور صوبے میں شہری ترقی کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔