حماس کا 160 اسرائیلی اہداف تباہ کرنے کا اعلان

Hamas, Gaza war, Israel, City42, Alqassam Brigades
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  نے48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

القسام بریگیڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دشمن کو ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، وہ اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا۔

حماس کے ترجمان ابوعبیدہ نےاپنے آڈیو بیان میں کہا کہ غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کومکمل یاجزوی تباہ کردیا، گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زیادہ گاڑیوں کو مکمل تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں ہے، حماس نے خطے کی  سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے، سرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدید زمینی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان کا کہنا تھاکہ ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے سے حملے کرکے دشمن کو سرپرائز دے رہے ہیں، دشمن کےٹینکوں اور بلڈوزروں کو تباہ کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے صرف ایک ہی مقصد حاصل کیا ہے وہ ہےقتل عام اور مظالم۔