ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل، گاڑی چلانے والوں کیلئے اہم خبر

 Excise unable tu deliver number plates and recieved 1.5 billion fees
کیپشن: number plates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)فیسوں کی وصولی کے باوجودنمونہ نمبر پلیٹس کی عدم فراہمی سے سیکیورٹی مسائل بڑھنے لگے،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس سے وارداتوں کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی،شہریوں سے پیسے وصولی کے باوجود 23لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے پر صوبائی محتسب نے ایکسائز کے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا۔

محکمہ ایکسائز کی طرف سے فیسوں کی وصولی کے باوجود نمبر پلیٹس کی ڈلیوری نہ ہونے پر صوبائی محتسب نے سیکرٹری ایکسائزآصف بلال لودھی اور ڈی جی ایکسائز آصف طفیل کو15نومبر کوطلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 1سال کے دوران 2دفعہ نمبر پلیٹس کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا مگر نمونہ نمبر پلیٹس جاری نہ ہوسکیں۔نمبر پلیٹس جاری نہ ہونے کی وجہ سے شہری غیر نمونہ نمبرپلیٹس استعمال کرنے لگے جس کے باعث موٹرسائیکل اور گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال سے جرائم بڑھتے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے 23 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس کے لئے ڈیڑھ ارب سے زائد کی فیس وصولی کرلی مگر تاحال نمبر پلیٹس کی فراہمی نہیں کی گئی۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer