ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ خان کو ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کیوں روکا ?

Sharukh Khan
کیپشن: Sharukh Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شاہ رُخ خان کے سامان میں 18 لاکھ سے زائد کی قیمتی گھڑیاں تھیں جس کیلئے انہیں 6 لاکھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو مبینہ طور پر گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے ان کے سامان میں کچھ مہنگی گھڑیاں ملنے پر انہیں ایئر پورٹ سے باہر جانے سے روک دیا۔

شاہ رُخ خان کے سامان میں 18 لاکھ سے زائد کی قیمتی گھڑیاں تھیں جس کیلئے انہیں 6 لاکھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو مبینہ طور پر گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے ان کے سامان میں کچھ مہنگی گھڑیاں ملنے پر انہیں ایئر پورٹ سے باہر جانے سے روک دیا۔

جب مسٹر خان اور ان کے مینیجر کو گھڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنےاور رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تاہم ان کے محافظ سمیت ان کے وفد کے کچھ ارکان کو پوچھ گچھ کے لیے رات بھر حراست میں رکھا گیا اور صبح جانے کی اجازت دی گئی۔

یاد رہے کہ مسٹر خان نے کل شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2022 میں شرکت کی تھی جہاں انہیں بین الاقوامی سینما اور ثقافت میں ان کی خدمات کے لیے گلوبل آئیکون آف سنیما اور ثقافتی بیانیہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔