ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا قتل،سابق شوہر کو سزائے موت

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا قتل،سابق شوہر کو سزائے موت
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی۔

عدالت نے مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قید اورجرمانے کی سزا بھی سنائی۔  مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اورملازم سلطان کو لاش کی بےحرمتی پر7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا گیا۔

وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے 4 سینیر اہلکاراور ایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔ امریکی ایف بی آئی افسر نے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔

ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔