ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے میں کرپشن کی گونج ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئی

PHA Scandal
کیپشن: PHA Scandal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے پی ایچ اے کو کرپشن سوالات پر دس نکاتی سوالنامہ بھجوادیا ،شہر میں غیر قانونی بل بورڈز ،الیکٹرانک بورڈز ، آمدن کا حساب کتاب اور کرپٹ ملازمین کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
 وزیراعلیٰ کی معائنہ ٹیم کے جانب سے راجہ صاحب لبرٹی ، ماڈل ٹاون لنک روڈ ، جوہر ٹاون پر سکائی سائن کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ ایم ایم عالم روڈ ، جلال سنز ، منی مارکٹ ، قصوری روڈ ، غالب روڈ پر ایل ای ڈی لائٹس کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ شعبہ مارکیٹنگ سے فارغ کئے گئے ملامین علی احمد ، طاہر عباس ، دلدار، اصغر کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے ۔ گلبرگ زون میں لگائی جانے والی ایل ای ڈیز کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے ۔ راوی ایڈوٹائزرز کے سکائی سائنز کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے ۔

سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ راحمین اعوان کی جانب سے ڈی جی کو کرپشن رپورٹ کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے ۔ راحمین اعوان کی جانب سے سات اگست دوہزار اکیس کو جمع کرائی جانے والی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔  ڈی جی پی ایچ اے کو ریکارڈ ، پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کے لئے پندرہ نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ اس سے قبل شعبہ مارکیٹنگ کی انکوائری نیب اور اینٹی کرپشن میں بھی چل رہی ہے