ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹا مچھر بڑی آفت بن گیا

dengue cases in lahore
کیپشن: dengue cases in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قاتل مچھر پنجاب سے مزید3جانیں نگل گیا۔لاہور میں  2اورگوجرانوالہ کاایک شہری جان کی بازی ہارگیا۔لاہورمیں صورتحال تشویشناک مزید283افرادڈینگی میں مبتلا۔اسلام آبادمیں 48اور خیبرپختونخوا کے 157شہری بیمار۔

ڈینگی مریضوں  سے متعلق سرکاری اعدادوشمار جاری جس کے مطابق  گزشتہ24گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے2مریض دم توڑ گئے جبکہ  لاہور میں ڈینگی کے283نئے مریض رپورٹ ہوئے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے1357مریض زیرعلاج ہیں۔ رواں سال ابتک ڈینگی کے14872کیسز رپورٹ ہوچکے،
لاہورمیں728 مقامات سےلاروا تلف کیاگیا۔

 دوسری جانب سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندربلوچ افسران پر برہم ہوگئے ۔سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید،ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈنیشن ودیگر افسران شریک ہوئے۔ عمران سکندربلوچ نے پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام،آئی آرایم این سی ایچ اور پی ایس پی یوکے زیرانتظام صحت کے مختلف پروگرامزکا جائزہ لیا۔