ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین این ڈی ایم اے کورونا کاشکارہوگئے

چیئرمین این ڈی ایم اے کورونا کاشکارہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 )چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کورونا کاشکارہوگئے، جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا، وہ تمام امورگھرسے ہی سرانجام دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہرجاری ہے،پاکستان میں وبا نے شدت سے سر اٹھا لیا ہے اور ہر روز کورونا کیسز اوراموات میں اضافہ ہورہاہے،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کورونا کا شکارہو گئے،چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیاہے،چیئرمین این ڈی ایم کا کورونا ٹیسٹ 9نومبر کو مثبت آیاتھا،چیئرمین این ڈی ایم تمام سرکاری امور گھر سے سر انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرپر قابوپانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پر قابو پانے کیلئے پہلے کی طرح شہریوں کا بھرپور تعاون ضر وری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرپر قابوپانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پر قابو پانے کیلئے پہلے کی طرح شہریوں کا بھرپور تعاون ضر وری ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ صورتحال کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں۔شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے390کنفرم کیسز سامنے آئے اور کورونا کے باعث 9مریض جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے2438 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران13,545 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد8092 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے اب تک 1714383 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اور کورونا کے108221مریضوں میں سے 97672مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer