( سٹی42)پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی انکوائری مکمل کرلی گئی، ماسٹرٹائلز کے مالک شیخ محمداقبال کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں مبینہ طورپر2 ارب روپے خرچ کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے لاہورمیں ہونیوالی پاکستان کی مہنگی ترین شادی کے اخراجات کی انکوائری رپورٹ تیارکرلی، ماسٹر ٹائلزلمٹیڈ کے ڈائریکٹر شیخ محمد اقبال کی بیٹی اور جلال سنزکے مالک کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر دو ارب روپے خرچ کئے گئے۔
شادی کی تقریب کےلئے روزا بلانکا کنٹری کلب 120 روز کےلئے بک کیا گیا ،کلب کو 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی، تقریب ولیمہ بحریہ گرینڈ ہوٹل میں منعقد کی گئی ،بحریہ گرینڈ ہوٹل کو کی گئی ادائیگی کی تحقیقات جاری ہیں ،راحت فتح علی خان کو 55 لاکھ روپے اورعاطف اسلم کو 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی تحقیقات جاری ہیں، مولانا طارق جمیل کوتقریب نکاح کےلئے 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی بھی تحقیقات ہوں گی۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق کے ایس ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو ڈیڑھ سے دو کروڑروپے،آتش بازی کےلئے وہیمسیکا پارٹیز کو ایک کروڑ روپے،ڈیکوریشن کےلئے قاسم یارٹوانہ کو ڈیڑھ سے دو کروڑروپے اوراحسن حبیب کو ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی،فوٹو گرافی کےلئے عرفان احسان کو30 لاکھ روپے، مبین سٹوڈیوز کو 20 لاکھ روپے ، مغل شاٹس کو 35 لاکھ اوراحمد فیاض فوٹو گرافرکو 10 لاکھ روپے اداکئے گئے۔ کھانے کےلئے ٹائم اینڈٹیسٹ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ڈائناسٹی فیصل آباد کےخلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔